مسلم اسٹو ڈنٹس فیڈریشن (ن) ہی میاں محمد نواز شریف کی سیاست کی اصل قوت ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری سردار مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی آئندہ حکومت کی تشکیل میں مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن سندھ کا کردار کلیدی ہوگا. ایم ایس ایف (ن) سندھ کی صوبائی قیادت نے یاسر عدیل شیخ، عاقب تنولی، عامر شیخ اور سردار سہیل کی رہنمائی میں میاں محمد نواز شریف کا پیغام سندھ کے نوجوانوں تک پہنچانے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. ایم ایس ایف(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد اور صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی مشاورت سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل نے گذشتہ دنوں ایبٹ آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا سردار مرتضی جاوید عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی جس میں گلیات کے معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار آزاد نے بھی شرکت کی. سردار مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ایم ایس ایف سندھ کے کارکن ملک بھر میں سب سے زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں. ایم ایس کے نوجوان ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مستقبل ہیں. آنے والے دنوں میں ایم ایس سندھ کی قیادت کو ملکی سیاست اور سندھ کے عوام کو حقیقی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے اسی لئے قائد میاں محمد نواز شریف خصوصی طور پر ایم ایس ایف(ن) کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل نے سردار مرتضی جاوید عباسی کو ایم ایس ایف کراچی ڈویژن کی کارکردگی اور سندھ میں ایم ایس ایف میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی صدر رانا محمد ارشد اور صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی رہنمائی سے ایم ایس ایف سندھ میں میاں محمد نواز شریف کا سب سے طاقتور بازو بن چکی ہے.ایم ایس ایف سندھ کے نوجوانوں کو قائد نوازشریف کا پیغام پہنچانے کا کام کامیابی سے سر انجام دے رہی ہے. آئندہ انتخابات میں ایم ایس ایف(ن) سندھ کی قیادت کا کردار نہائت اہم ہوگا. سردار مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ قائد نواز شریف ایم ایس ایف کے نوجوان رہنماؤں کو آئندہ انتخابات میں اہم کردار تفویض کرنے کے لئے سنجیدہ پالیسیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ اسمبلیوں میں ایم ایس ایف(ن) کے ارکان کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں