لاہورآرٹس کونسل کافنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی کلاسز کے آن لائن اجرا کا فیصلہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ادب وثقافت کے فروغ میں پیش پیش ہیں، 16ویں الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش کے آن لائن کامیاب تجربے کے بعد الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کی جارہی ہیں جن سے نوجوان فنکاروں کے آرٹ سیکھنے کے عمل کوجاری رکھا جاسکے گا،الحمراء جدیت کے قدم بقدم ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے،لاہورآرٹس کونسل کے اس اقدام سے نہ صرف الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات مستفید ہوسکیں گے بلکہ آرٹ لور الحمراء کی ویب سائٹ پر جا کر تجربہ کار آرٹ اساتذہ کے لیکچر سے استفادہ کر سکتے ہیں، الحمراء اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے دور حاضر کے ساتھ قدم بقدم شریک ہے، موسیقی پینٹنگ،ایکٹنگ ودیگر تمام شعبوں کے اساتذہ کے لیکچر الحمراء ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے تربیت یافتہ نوجوان عملی میدان میں ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ہماری راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دور کردیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے پرفارمنگ آرٹس کلاسز کے آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں الحمراء اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹس کی تمام موسیقی،مصوروی،اداکاری ودیگر کلاسز کے اساتذہ نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں