مون سون شجرکاری میں پی ایچ اے ہر زون میں میاں واکی مصنوعی جنگل لگایا جائے گا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پی ایچ اے ہیڈ کواٹر جیلانی پارک میں شہر بھر میں مصنوعی جنگل میاں واکی لگانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر پی ایچ اے نے شرکت ۔ اجلاس کی صدارت جی ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے کی ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو میاں واکی جنگل کی تنصب کیلئے جگہ کا تعین کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون شجرکاری میں پی ایچ اے ہر زون میں میاں واکی مصنوعی جنگل لگایا جائے گا اور میاں واکی جنگلات میں دیسی پھلدار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے ۔مون سون شجرکاری میں لگائے جانے والے درختوں اور پودوں کی بڑی تعداد پی ایچ اے کی نرسریوں میں تیار ہے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ تمام ڈائریکٹرز حضرات شہر لاہور کے 7 زونز میں میاں واکی جنگل کیلئے جگہ ، درختوں کی تعداد اور اقسام کے حوالے سے رپورٹ جلدازجلد جمع کروایں ۔میاں واکے جنگلوں میں لگے سایہ دار اور پھلدار درخت شہر کے حسن کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ میاں واکی جنگلات سے نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں