کرونا وائرس جنگ میں فرنٹ لائن فورس پولیس کی پلازمہ عطیات مہم جاری

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) دنیا بھر میں پھیلی مہلک وبا کرونا وائرس جس نے عالمی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیکر ہزاروں جانوں کو لقمہ اجل کردیا اور کئی ہزاروں اس سے بری طرح متاثر ہوئے اور ہورہے ہیں

پاکستان بھی اس مہلک وائرس کے نشانے پر ہے جس کیلئے حکومت نے احتیاطی تدابیر و دیگر اہم ہدایات جاری کی اور اس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کیا

بے شمار افراد اب تک اس وائرس کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ چند بد قسمت اپنی جان کی بازی ہارگئے

فرنٹ لائین فورس حیدرآباد پولیس نے اپنے کمانڈنٹ ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پلازمہ عطیہ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اب تک صحتیاب ہونے والے 4 پولیس جوانوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا آج الحمداللہ تھانہ ہٹڑی کے جوان شکیل احمد پنہور نے بھی پلازمہ دیکر اس مہم کو جاری رکھا. مزید فرنٹ لائن فورس کے جوان اس جنگ میں لڑنے کے جذبے سے سرشار ہیں

فرنٹ لائن فورس حیدرآباد پولیس کے اب تک 94 پولیس افسران و جوان کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس میں 31 صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں 5 جوانوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے. 62 پولیس ملازمین ابھی زیر علاج ہیں جبکہ 1 ملازم نے کرونا جنگ میں جام شہادت نوش فرمائی

ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ یہ ایک صدقہ جاریہ عمل ہے اور میں ان تمام خوش نصیب افراد سے اپیل کرتا ہوں جو اس وائرس کا شکار ہوکر اب صحتیاب ہیں کہ وہ اس کارے خیر میں حصہ لیں تاکہ مزید قیمتی جانیں بچائی جاسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں