ایس ایس پی سائوتھ کاکراچی پریس کلب کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے بدھ کوکراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی سائوتھ نے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر اور گورننگ باڈی کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کلب کی سیکیورٹی اورٹریفک انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ نے سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر کو سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کلب کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی باقاعدہ نفری مستقل بنیادوں پر تعینات کی جائے گی جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔ ملاقات کے دوران جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب ثاقب صغیر،کراچی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری راجا کامران،رکن گورننگ باڈی سعید لاشاری، سیکرٹری ویجلنس کمیٹی خلیل ناصر،نوید سیمان بھی موجود تھے ،جبکہ ایس ایس پی سائوتھ کے ساتھ ڈی ایس پی کنور آصف،ایس ایچ او آرٹلری میدان اور دیگربھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں