کمرشل تعمیرات کےدروان میونسپل بلڈنگ بائی لازپرعملدرآمد یقینی بنائیں

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کے دروان میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بلڈنگ بائی لاز کے بغیر شہر میں کوئی بھی کمرشل تعمیرات نہیں ہونگی، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ اور ٹاون انجینئر شہر میں تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں خلاف ورزی کرنے والے اداروں سمیت افراد کے خلاف کاروائی تیز کریں، بلڈگ بائی لاز پر عملدرآمد میں کوتاہی ہرگز ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئیں اور شہر میں تعمیرات ہونے والی کمرشل اور نجی تعمیرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر میونسپل بلڈنگ سیکشن کے سائٹ انجینئر فاضل حسین شاہ نے کمرشل عمارات کت تعمیرات کے سلسلے میں ہونے والے مجموعی پراگرس کے سلسلے میں نقشوں کی منظور ی اوراسکےپراسس کےسلسلےمیں اعتماد میں لیا،بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپو ریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کرنے اور بلڈنگ سیکشن میں مزید بہتری کیلئے بلڈنگ انسپکٹرز کے کردار کو بہت اہم قرار دیا، انہوں نے چیف کوآرپوریشن آفیسرسے کہا کہ وہ بلڈنگ سیکشن کی اہمیت کے پیش نظر بلڈنگ انسپکٹر ز کی کارکردگی پر نظر رکھیں تاکہ بلڈنگ سیکشن کی مجموعی کارکرگی میں خاطر خواں بہتری لائی جاسکے، بلڈنگ انسپکٹرز کی سستی، غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔دریں اثنا ترجمان میونسپل ایڈ منسٹریشن گلگت مظہر علی مغل نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں ضلعی آپریشنل ٹیم کا کورونا SOPs کی خلاف ورزی پرتاجروں، بار بر شاپس،دکانداروں، ہوٹل مالکان، اور پولٹری شاپس کے خلاف کاروائی جاری، خلاف ورزی پر درجنوں دکانوں کو سیل اور دکانداروں پر جرمانے کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجیدچیمہ کے نگرانی میں مجسٹریٹس، بلدیہ فورس، پیراملٹری فورسز اور میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر سمیت جوڈیشل کلرکس پر مشتمل ضلعی کورونا آپریشنل ٹیم کا کورونا وائرس SOPs کی خلاف ورزی پر کاروئیاں جاری، درجنوں، دکانداروں، باربرشاپس، پولٹری شاپس، میٹ کارنرز،اور تاجروں کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری، جمعرات کے روز آپریشنل ٹیم کے جانب سے انتظامی کاروائیوں پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ آپریشنل ٹیم کاکردارقابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے جنکی وہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کےحوصلہ شکنی کےساتھ آگاہی میں بھی خاطرخواں مدد ملی ہےانہوں نےجمعرات کے روز اخبارات کیلئے جاری پالیسی بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا آپریشنل ٹیم اور گلگت کے نوجوانوں کے محنت اور آگاہی کی بدولت شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ حوصلہ افزا اور مثبت اشارہ ہے کورونا وائرس جنگ کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں