برسوں سےتکمیل کی منتظرہاؤسنگ اسکیمزکےسلسلےمیں خوشخبری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں برسوں سے تکمیل کی منتظر ہاؤسنگ اسکیمز سے متعلق ایم ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ انھیں جلد آپریشنل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے آفس میں ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراضی کی مافیا سے واگزاری سمیت مختلف ہاؤسنگ اسکیمز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ایم ڈی اے کی اراضی سے مافیا کا قبضہ ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مافیا کے خلاف جوائنٹ آپریشن میں پولیس اور رینجرز سے مدد لی جائے گی، ایم ڈی اے کی مختلف اسکیموں پرقبضہ کرکےگوٹھ آباد اسکیمیں بنانےوالوں کےخلاف سختکارروائی کی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں کراچی والوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمز کو جلد آپریشنل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، اور شاہ لطیف ٹاؤن اسکیم، نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم، تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کو جلد مکمل کر کے الاٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی اے کے ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی خوش خبری دی گئی، ان ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، 6 رکنی کمیٹی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سفارشات تیار کر کے حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں