لاہور میں دبئی کے طرز پر نیا شہر بسانے کا فیصلہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں دبئی طرز کے مطابق نیا شہر بسانے کا فیصلہ کرلیا اور ریورراوی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ،ایک لاکھ ایکڑاراضی پرنیا شہر کی تعمیرکی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کے لیے اتھارٹی قائم کرنےکی سفارش کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ایک لاکھ ایکڑاراضی پر نیا شہر تعمیر کرےگی، نئے شہر کو دبئی طرز کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں شہرکےشمال میں نیا شہرآباد کیا جائے گا، وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں ایک لاکھ چھ ہزار ایکٹر پر نیا شہر آباد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دبئی طرز پر بلند و بالا عمارتوں سے بسائے جانے والے اس شہر میں جدیدسہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت جھیل اور بجلی کی سپلائی کیلئے تین بیراج تعمیر کئے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کی فعالیت دیکھتے ہوئے نجی شعبے کی جانب سے اس میں پانچ ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا گیا ہے،جبکہ منصوبےمیں نجی شعبے کی جانب سےشراکت داری کرنےوالوں کووزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کیلئے دی جانے والی سہولیات کے پیکج سے بھی مستفید کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شہر کی تعمیر کیلئے قائم ہونے والی راوی فرنٹ آتھارٹی کے قیام کا آرڈینس بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔یاد رہے فروری میں وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کی منظوری دی تھی، ایف9پارک کے سامنے منصوبے کے لئے 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں