بلوں کے خاتمے کے لیے کے الیکٹرک کی اجاراداری ختم کرنا ہوگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیپرا کی کھلی کچہری میں پاک سر زمین پارٹی کی شرکت-تفصیلات کے مطابق نیپرا زوم کچہری میں مرکزی نیشنل کونسل کے رکن ڈاکٹر یاسر نے اہلیانِ کراچی پر کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ظلم کے خلاف بھرپور انداز میں کراچی کی نمائندگی کی-لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کے خاتمے کے لیے کے الیکٹرک کی اجاراداری ختم کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر یاسرکے مطابق نیپرا سیلولر کمپنیوں کی طرز پر متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کرئے۔نیپرا کے الیکٹرک سے کراچی کے صارفین کے 55 ارب روپے واپس دلوائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں