لیاقت آباد: بقرعید کی چھٹیوں میں منہدم چھتیں تعمیرکرنے کے لئے ڈبل دام کی وصولی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ آفیسرز نے عید قربان نزدیک آتے ہی غیر قانونی ایکسٹرا فلورز کے ریٹ یک دم ڈبل کر دیے- رشوت خوری اور غیر قانونی تعمیرات میں مبینہ ورلڈ ریکارڈ یافتہ ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن اعجاز ملک نے کاسمیٹک ڈیمالیش کئے گئے پلاٹ پر بلڈرز سے بھاری رشوت وصول کر کے عید کی چھٹیوں تک کام مکمل کرنے کی بلڈر کو ھدایت جاری کر دیں، لیاقت آباد میں واقع شریف آباد میں پلاٹ نمبر R-675 پر کچھ دن قبل تیسرے غیر قانونی فلور پر فرضی ڈیمالیشن کر کے ڈاکٹر اسحاق انصاری نامی بلڈر کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا عید قریب آتے ہی اعجاز ملک نے پیسے بٹورنے کے ماہر توڑ جوڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق زرداری اور بلڈنگ انسپکٹر فرخ علی کے کے توسط سے بلڈر سے مبینہ طور پرلاکھوں روپے رشوت وصول کر کے عید کی تعطیل تک تیسرے اور چوتھے فلور اور بلڈر اسحاق انصاری کے شریف آباد میں ہی واقع ایک اور زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات پلاٹ نمبر R-278 کو مکمل کرنے کی اجازت دے دی، جب کے لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع پلاٹ نمبر 661 اور 662 پر جاری نقشے کے بر عکس غیر قانونی تعمیرات سے بلڈنگ انسپکٹر ارشاد بھٹو اور کرپٹ ڈائریکٹر اعجاز ملک کے خاص الخاص بیٹر منظور چانڈیونے بلڈر سے 29 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے سر عام غیر قانونی تعمیرات کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں