شاگردوں سے اغلام بازی کرکے ویڈیو بنانے والا بدکار استاد گرفتار

خیرپور (ایچ آراین ڈبلیو) اپنے ہی شاگردوں سے بدکاری اغلام بازی کا والا استاد کو ایس ایس پی امیر سعود مگسی کی ہدایت پر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے- بدکار استاد اپنے شاگردوں سے اغلام بازی کرتا اور انہیں بلیک میل کرنے کے لئے ان کی ویڈیو بھی بنایا کرتا تھا اور اسے دکھانے کی دھمکی دے کر ان سے مسلسل بدکاری پر مائل کرتا تھا- ایس ایس پی کی ہدایت پر بدکار استاد کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے- اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سعود مگسی نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کے بعد ملزم کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں