لیاری میں بلڈر مافیا کو خلاف ضابطہ اور غیرقانونی تعمیرات کی کھلی اجازت

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) انصاف لاٸرز فورم سندھ کے ناٸب صدر انور میمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت سے لیاری میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، بڑے پیمانے پر خلاف ضابطہ اور غیرقانونی تعمیرات کے باوجود ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور افسران خاموش تماشائی بن گئے، انورمیمن نے مزیدکہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے عیوض بڑے پیمانے پر رشوت وصولی کے باعث بلڈرز کو کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈائریکٹر لیاری نے علاقہ مکینوں، سول سوسائٹی اور میڈیا رپورٹس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، اسی طرح کٸی پلاٹس پر خلاف ضابطہ اور غیرقانونی منی فلیٹ سائٹس کی تعمیرات جاری ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے عیوض بلڈر مافیا سے فی چھت 5لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، یاد رہے کہ نسیم الغنی سہتو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی میں ڈائریکٹر لیاری کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات سے بھتہ وصولی کی جاری ہے، لیاری سے ماہانہ کروڑوں روپے کی ناجائز آمدنی سے افسران ارب پتی بن گئے۔ افسران کے اثاثہ جات کی تحقیقات کی جائے تو بڑی تعداد میں ریکوری ہوسکتی ہے، ڈائریکٹر لالچ میں اندھے ہو کر لیاری ٹاو ن کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات کرا رہے ہیں۔ انورمیمن نے کہاکہ راشی ڈائریکٹر نے 100 کے قریب پوش ایریاز میں بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں غیر قانونی، ناقص تعمیرات کی وجہ سے بلڈنگز کے منہدم ہونے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں درجنوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں