کوہستان کی 532 ایکڑ زمین بحریہ ٹائون ” بحریہ گرینز کراچی” کوالاٹ کردی گئی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) جامشورو کی زمینوں کی خرید و فروخت پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور سردار ملک اسد کے درمیان رنجشیں ختم ہونے کے بعد اہم پیش رفت، جامشورو ضلعی انتظامیہ نے کوہستان کی 532 ایکڑ زمین بحریہ ٹائون کو الاٹ کردی – ڈپٹی کمشنر جامشورو نے تعلقہ تھانہ بولاخان کی دیھ اور تپہ مول کی 532 ایکڑ 25 گنٹہ زمین الاٹ کی۔ سیہون ڈولپمینٹ اتھارٹی کے مطابق زمین “بحریہ گرین کراچی” کیلئے الاٹ کی گئی ہے۔ باضابطہ لیٹر جاری، سیہون ڈولپمینٹ اتھارٹی جامشورو نے ہائوسنگ اسکیم کی منظوری بھی دے دی۔ پی پی قیادت سے معاملات بہتر رکھنے کیلئے ملک اسد سکندر نے روینیو اشوز پر خاموشی اختیار کرلی،

اپنا تبصرہ بھیجیں