شاہ فیصل کالونی میں 5 منزلہ غیرقانونی عمارت کی 3 منازل خطرناک قرار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہ فیصل کالونی میں 5 منزلہ عمارت کی 3 منازل خطرناک قرار، عمارت ایک جانب جھکاؤ کا شکار تھی، بلڈنگ کنٹرول حکام نے بتایا کہ ایک علاقہ کی شکایت پر عمارت کا معائنہ کیا گیا،شاہ فیصل ٹاون نے عمارت کی 3 بالائی منازل کو خطرناک قرار دیا ہے، منازل میں رہائش پزیر افراد کو 5 دن میں دوسری جگہ منتقل ہونے کا نوٹس دے دیا گیا، بلڈنگ کنٹرول حکام نے بتایا کہ نوٹس میں مکینوں کو بتایا گیا ہے بالائی منازل انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہیں، :مون سون کی بارشوں کے باعث عمارت مزید خطرناک ہوگئی ہے، بلڈںگ کنٹرول حکام کے مطابق شاہ فیصل کالونی ہیں دو منزلہ عمارت پر 3 فالورز بعد میں تعمیر کئے گئے ہیں، منازل خالی ہونے کے بعد بالائی منازل کو توڑا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں