کراچی میں‌ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے مال برداری منجمد، تجارت متاثر

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) شہر میں‌ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے تجارتی سرگرمیاں‌ متاثر ہونے لگیں. پابندی لگانے کا مقصد شہر میں‌ ٹریفک حادثات میں‌ کمی لانا اور ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانا تھا تاہم یہ چوبیس گھنٹوں‌ کے لیے عائد کیے جانے کی وجہ سے مال برداری منجمد ہوکر رہ گئی ہے. صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس میاں زاہدحسین نے کمشنر کراچی سے مسئلہ حل کرانے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہیوی وہیکل کی 24 گھنٹے بندش سے مال برداری منجمد ہوگئی.مال برداری نہ ہونے سے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی ترسیل کا وقت مناسب تھا،ٹریفک پولیس نے توہین عدالت کے خوف سے مکمل پابندی عائد کردی ہے۔زاہد حسین نے کہا کہ ملکی برآمدات پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے، ٹرانسپوٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوا تو برآمدات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں