آشکارداورربڑ اسٹیمپ ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی فیکٹو ڈی جی کون ؟

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کو بلاتعطل نوٹ کما کر دینے والا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر ٹیکنیکل ڈی جی تبدیل کر دیا گیا- گزشتہ 12 سال میں شاید پہلا موقع ہے کی کسی ڈیپارٹمنٹ‌ میں میرٹ اور سینیارٹی کی بنیاد پر تقرری کی گئی ہے- انجینئر آشکار داور کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کردیا گیا، آشکار داور گریڈ 20 کے افسر ہیں، 4 قائم مقام ڈی جی کے بعد آشکار داور کو مستقل ڈی جی تعینات کیا گیا ہے، 9 جولائی کو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے ڈاکٹر نسیم الغنی سہیتو کہ تعیناتی کو سپری۔کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا تھا- سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی ٹیکنیکل پوسٹ پر کوئی غیر انجینئر تعینات نہیں کیا جاسکتا- آشکار داور ایک دیانت دار افسر کی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک سندھ حکومت کے لئے ان کی تقرری قابل غور نہیں رہی لیکن اب بحالت مجبوری اور ایس بی سی اے میں اپنا مال نہ رکنے کا سلسلہ بنا کر سندھ حکومت نے ان کی تقرری تو کر دی ہے لیکن ان کی پوزیشن ایک ربڑ اسٹیمپ ڈی جی سے زیادہ نہیں ہوگی – نقشوں اور دیگر ذرائع سے کروڑوں اور اربوں کی بیٹ‌ اکھٹے کرنے کے لئے کس افسر کی ذمہ داری سونپی گئی جو دراصل ڈی فیکٹو ڈی جی ہو گا اس بارے میں ایچ آراین ڈبلیو تفصیلی رپورٹ جلد شائع کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں