پاکستانی بچی نو سالہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) کیمسٹری میں بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی بچی نو سالہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا ریکارڈ دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال نے یہ ریکارڈ دو منٹ 49 سیکنڈز میں بنایا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نتالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان کی ایک نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے کیمسٹری کے شعبے میں پیریاڈک ٹیبل بنانے کا بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ کر یہ عالمی اعزاز پاکستان کے نام کردیا۔ گنیزورلڈ ریکارڈ نے لاہور کی رہائشی اس کم عمر طالبہ کو کم سے کم وقت میں ریکارڈ قائم کرنے کے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔ نتالیہ کی والدہ شینا نجم کے مطابق انہوں نے پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ نتالیہ نے بھارتی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال سے سات سیکنڈ کے فرق سے ریکارڈ بنایا ہے، میناکشی اگروال نے دو منٹ 49 سکینڈز میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں