لانڈہی ٹاؤنMPAغلام جیلانی غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے لگے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی ساڑھے تین نمبر لانڈہی ٹائون MPA غلام جیلانی غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے لگے۔پلاٹ نمبر N-210 سیکٹر 35-C کورنگی کا رہائشی معین خان جس نے مورخہ 19-06-2020 کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اپنے ہی گھر پلاٹ نمبر N-210 پر ہونے والی غیر قانونی 2nd فلورپرتعمیرات کے خلاف درخواست جمع کروائی اورڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے درخواست منظور ہونے کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ڈیمولیشن آرڈر ہوئے جس پر MPA غلام جیلانی میدان میں آگئے۔MPA غلام جیلانی نے کمپلینز معین خان کو اپنے دفتر کورنگی نمبر4 میں بلا کر سنگین نتائج کی دھمکی دی اور ساتھ ہی لانڈھی ٹائون کے ڈائریکٹر عبدالحمیدزرداری کوکال کرکے ڈیمولیشن آرڈر رکوا دیئے۔ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری نے اس غیرقانونی 2nd فلور سے 8 لاکھ روپے رشوت وصول کئے جس کی بنا پر ڈیمولیشن آرڈر کینسل کر کے ڈیمولیشن رکوادی گئی ۔ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور سے درخواست گزار معین خان کی گزارش ہے کہ اس غیرقانونی تعمیرات اور ڈائریکٹر عبدالحمیدزرداری کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں