اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے 8147 پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کریں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے شناختی کارڈ نمبر 8147 پر بھیج کر اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل یہ سہولت محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk دی گئی تھی اور اب یہ سہولت ویب سائٹ کے ساتھ ایس ایم ایس پر بھی فراہم کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے ٹیکس نادہندہ گان سے بھی درخواست کی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں