لیاقت آباد: 40 گز کے پلاٹ پر 6 منزلہ غیرقانونی عمارت، تعمیراتی قوانین کی قبر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد میں 40 گز کے پلاٹوں پر کثیرالمنزلہ خوفناک عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری، این جی اوز اور صحافتی لبادوں میں سرپرستوں کا مذموم دفاع نے لوگوں کی جان و مال کو داؤ پر لگا دیا ہے- تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 7 میں پلاٹ‌ نمبر 423 پر جو صرف 40 مربع گز پر مشتمل ہے، بلڈر نے 6 منزلہ عمارت تعمیر کرکے نہ صرف تعمیراتی قوانین کی قبر کھود دی بلکہ یہاں مستقبل میں رہنے والوں کو بھی چھوٹی چھوٹی قبریں ابھی سے الاٹ‌ کر دی ہیں-ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر لیاقت آباد اعجاز ملک نے یہاں آکر غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے صرف نوٹوں کی وصولی پر ساری توجہ مرکوز کر دی ہے- علاقہ میں سیاسی اور سماجی ورکرز نے اس غیرقانونی عمارت کے بلڈر اعجاز اور اس عمارت کے خلاف متعدد شکایت درج کرائی ہیں لیکن ان کے مطابق بلڈر کے سرپرست سب جگہ سے مک مکا کرکے اسے تحفظ دے رہے ہیں اور بلڈر اس قبیح کام میں دن رات مصروف عمل ہے- علاقہ مکینوں نے ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور سے اس نوٹس لینے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی پرزور اپیل کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں