پیپلز پارٹی کے پاس آصف علی زرداری جادوگر اور بھٹو کی نشانی بلاول موجود ہے۔ نثار کھوڑو

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی نے سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی چوری اور گئس کی عدم فراھمی پر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے- اس  دھرنے کی قیادت پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کر رہے ہیں۔  دھرنے میں سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان شریک ہیں- کارکنان کے گو نواز گو ،بجلی دو پانی دو کے نعرے۔  اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ لاڑکانہ کے لئے الگ فیصلے ہیں اور لاھور کے لئے الگ فیصلے ہیں۔ پانی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ عذاب میں مبتلا ہیں-  پی پی نے ماضی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف اوباوڑو میں دھرنا دے کر آمروں کے خواب مٹی میں ملا دئیے تھے۔ اب ن لیگ کو سندھ کے پانی بجلی گیس پر ڈاکہ نہیں  ڈالنے دینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ  عدلیہ کو نوازشریف کے چور کہنے پر اعتراض ھے تو پھر نوازشریف کو نالائق کہتے ہیں۔  انصاف کے لئے عدلیہ کے پاس آئےتھے مگر اسی فیصلے کی ہی امید تھی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف نےقوم کے سامنے اور ایوان میں جھوٹ بولا تو نوازشریف جھوٹا نہیں تو نالائق ہے۔  اب عوام نوازشریف سےنجات چاھتی یے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ  شھید بھٹو کاعدالتی قتل کیا گیا مگر ھم ناانصافی پر بات کرتےرہینگے۔  دھرنے عوام کی آواز دنیا تک پھنچانے کے لئے لگا رہے ہیں۔ نوازشریف کو سندھ کی آواز نہیں سنائی دے رہی تو پیپلز پارٹی کے پاس دیگر آپشنز  موجود ہیں ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ  11مئی کو میرپوخاص، 16مئی کو شھید بینظیر آباد اور 21 مئی کو سکھرمیں دھرنا ہوگا- 21مئی کے بعد واپڈا، حیسکو، سیپکو کے باھر دھرنے دینگے۔  پیپلز پارٹی کے پاس آصف علی زرداری جادوگر اور بھٹو کی نشانی بلاول موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں