مسلسل 17 سال سے کورنگی میں تعینات انسپکٹر غیرقانونی تعمیرات کا ڈان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کا بے تاج بادشاہ آخر بے نقاب ہو گیا- انسپکٹر کے عہدے پر فائز مسلسل 17 سال سے کورنگی میں تعینات رہنے والا انسپکٹر کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کا ڈان کہلاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ڈی سی کورنگی کے پاس اللہ ٹاؤن سمیت کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کی شکایات کا ڈھیر لگ گیا اوردرخواست گزاروں نے مجموعی طور پر اس انسپکٹر کا نام لیا تو انہوں نے ڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر حکام سے کاشف نامی انسپکٹر کی شکایت کی اور کہا کہ اس علاقے میں چائنا کٹنگ سے لے کر اللہ والا ٹاؤن جہاں ہونے والی تمام تعمیرات بغیر نقشہ کے ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار کاشف ہے- جس پر معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی آشکار داور نے کاشف کو بظاہر معطل کر دیا لیکن آج بھی کاشف نامی انسپکٹر کی مرضی کے بغیر یہاں غیرقانونی تعمیرات کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے- اس کی مثال کورنگی نمبر ڈیڑھ پر رہائشی پلاٹ نمبر R-40 میں مکمل تجارتی پلازہ کا قیام ہے- اس پر نیچے دکانیں اور اوپر ریسٹورنٹ تعمیرکیا جا رہا ہے جو رضوان سوئٹس کی ملکیت ہے- رہایشی پلاٹ پر اس طرح کی 100 فیصد غیرقانونی تعمیرات کاشف نامی انسپکٹر کی آشیرواد کے بغیر ممکن نہیں- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کی اس ڈیل میں کاشف انسپکٹر مبینہ طور پر کئی ملین وصول کئے ہیں جس کی وجہ سے تعمیراتی قوانین کا جنازہ تعمیر کرنے میں مدد ملی ہے- ایچ آراین ڈبلیو اس کے علاوہ پی اینڈ ٹی سوسائٹی، اللہ والا ٹاؤن، لکھنؤ کوآپریٹو سوسائٹی، کرسچین ٹاؤن اور اس متصل علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات مرتب کر رہا ہے جس کو بمعہ ثبوتوں منظرعام پر لایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں