لیاقت آباد میں‌ 40 گز کے پلاٹ پر ایفل ٹاور کی تعمیر نے سب کو حیران کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد کراچی کے ایک بلڈر نے پلاٹ‌ نمبر 7/423 پر 40 مربع گز کے پلاٹ پر پیرس کی طرز پر ایفل ٹاور تعمیر کر کے سب کو حیران کر دیا- تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کا کام اپنے شباب پر ہے اور اس جوبن میں اعجاز نامی بلڈر نے مذکورہ پلاٹ پر گراؤنڈ کے علاوہ 6 منزل تعمیر کر کے ایفل ٹاور پیرس کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کردی، واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں لیاقت آباد ٹاؤن میں‌ نصف درجن سے زائد غیرقانونی عمارتیں ناقص میٹریل اور خلاف ضابطہ تعمیرات کے باعث منہدم ہو چکی ہیں جس میں درجنوں لوگ ناگہانی موت کا شکار ہوگئے لیکن پیسے کی ہوس میں سندھ بلڈنگ کرپشن اتھارٹی نے بغیر نقشہ چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر غیرقانونی عمارتیں‌ تعمیر کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ چند مہینوں میں بلند و بالا عمارت تعمیر کرکے اور اسے سادہ لوح عوام کو فروخت کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں، ایس بی سی اے میں ایک فرض شناس ڈی جی کی تعیناتی کے بعد بھی غیرقانونی تعمیرات کا سیلاب نہیں رک سکا ہے اورڈی جی اپنی تمام کوششوں کے باوجود بلڈر، پیکیج مافیا اور کرپٹ افسران کا گٹھ جوڑ توڑنے میں‌ ناکام ہو چکے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں