لیاقت آباد پلاٹ نمبر 7/423 پر ایفل ٹاور کی تعمیر، ڈی جی ایس بی سی اے نے نوٹس لے لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد میں 40 گز پرپلاٹ نمبر 7/423 پر بننے والے ایفل ٹاور کے بارے میں ایچ آراین ڈبلیو کی خبر پر ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور نے نوٹس لے لیا، پلاٹ کی فائل اور چھ منزلیں تعمیر کرنے اور انہدامی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق اعجاز بلڈر کے پلاٹ پر خطرناک 7 منزلہ عمارت پر خبر نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سخت ناراض کر دیا- سوشل میڈیا پر گردش خبروں نے لیاقت آباد ٹاؤن کے اسٹاف پر انضباطی کارروائی کی تلوار لٹکا دی ہے، لیاقت آباد کے کرپٹ اسٹاف نے اس ضمن میں بلڈر کو آگاہ کر دیا ہے کہ عمارت کو فوری طور پر رہائشیوں کے سپرد کیا جائے وگرنہ وہ اس کی تاریخی انہدام کو نہیں بچا سکیں گے- بلڈر نے اپنے ایفل ٹاور کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ‌شروع کر دی ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے اسٹاف نے مذکورہ پلاٹ کی فائل غائب کر دی ہے اور ڈی جی سے وقت مانگا جا رہا ہے کہ جلد ہی فائل ٹریس کر کے حاضر کر دی جائے گی تاکہ کچھ وقت گزار کے معاملہ کو دبایا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں