داخلہ فیس جمع کرانے میں ناکامی، طالب علم کی خودکشی

کراچی(ایچ آر این ڈبلی) مہنگائی اور بے روزگاری سے مستقبل تاریک ہونے لگا، یونیورسٹی کی داخلہ فیس نہ ہونے پر ہونہار طالبعلم نے موت کو گلے لگالیا، انٹر میں اے گریڈ سے پاس ہونیوالا حماد والد سے یونیورسٹی کی داخلہ فیس مانگتا رہا، حماد کی فیس کا بندو بست نہ کر سکا، جو ممکنہ طور پر خودکشی کاسبب بنا، مفلس باپ کا پولیس کو بیان، حماد کا والد سیلزمین ہے، پولیس نے کہا کہ خود کشی کا دلخراش واقعہ نیوکراچی حور اپارٹمنٹ میں پیش آیا، نوجوان حماد نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں