جناح اسپتال کے باہر احتجاجی ڈاکٹرز اور پولیس میں گرماگرمی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جناح اسپتال کراچی کے باہر سراپا احتجاج ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔۔ڈاکٹرز نے پولیس پر لاٹھیاں برسانے کا الزام لگادیا۔۔۔سندھ بھرمیں ہیلتھ رسک الاؤنس اور سروس اسٹرکچر کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کے لیے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری ہے۔۔ کراچی میں چار روز سے جناح اسپتال کے باہر جاری دھرنا ختم کرانے پولیس کی نفری پہنچی۔۔ جہاں ڈاکٹرز اور طبی کی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔اس دوران دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔۔ڈاکٹرز نے پولیس پر لاٹھیاں برسانے اور خواتین کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے احتجاجاً طبی خدمات کے بائیکاٹ کی وجہ سے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں