مہنگائی کے ستائے عوام پی ایس پی کی طرف دیکھ رہے ہیں، مصطفی کمال

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)پاک سر زمین پارٹی ووٹر کو عزت دو پر یقین رکھتی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کے پیش کردہ چار نکات میں پاکستان کے پچیانوے فیصد مسائل کا حل موجود ہے۔اسلام آباد میں پی ایس پی آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی اور مصطفیٰ کمال کا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی نے کراچی سے گلگت بلتستان تک تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرکہ پارٹی دفاتر قائم کردیے ہیں۔۔۔ مہنگائی بےروزگاری اور بنیادی سہولیات سے محروم عوام پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔۔۔ افتتاح کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد کے علاؤہ مرکزی سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی، وائس چیئرمین شبیر قائم خانی،ارشد وہرہ، جوائنٹ سیکریٹریز آفاق جمال اور ڈاکٹر فوزیہ حمید کے علاؤہ پی ایس پی اسلام آباد کے صدر شہزاد آصف بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں