لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، جمیلہ جبیں فرائض منصبی سے غافل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، پلاٹ نمبر 29/9 C.1 Area لیاقت آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاروائی سے گریزاں، تحریری درخواستوں کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر بلڈرز مافیا کے حوصلے بلند ہوگئے ، علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی سانحہ کی ذمہ داری بلڈر مافیا کے ساتھ ساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر بھی عائد ہوگی ، انہوں نے الزام لگایا کہ ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاون جمیلہ جبیں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا کی سرپرستی میں مصروف ہیں اور ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاون کی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری ہے- واضح‌رہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بن گیا ہے 60 گز 80 گز پر بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات سوالیہ نشان ہے شہری پانی بجلی اور سیوریج کے مسائل سے دوچار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں