مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کراچی آمد پر کارکنان نے نہ صرف ان کا شاندار استقبال کیا بلکہ ان کی گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کردی۔کارکنان کی جانب سے گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب پر مریم نواز خوش ہوگئیں اور انہوں نے اپنے کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کارکنان کی جانب سے گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ کارکنان میری آنے والی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں