کمشنر کراچی سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر کراچی سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمشنر کراچی نے شہر کی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت سندھ کر اچی کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ تعلیم صحت،ٹریفک نظام،انفرا اسٹرکچر،پانی کی فراہمی حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کراچی کی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں