بلوچ گوٹھ گلشن اقبال بلاک 13D-3 میں غیرقانونی تیسرے فلور کی تعمیرات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچ گوٹھ گلشن اقبال بلاک 13D-3 میں غیرقانونی تیسرے فلور کی تعمیرات جاری، گلشن ٹاؤن کا عملہ پر نوٹوں‌ کی پٹی باندھ دی گئی، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں واقع بلوچ گوٹھ میں‌ جو اس وقت غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے لیاری 2 بن چکاہے وہاں دھڑلے سے غیرقانونی تعمیرات پر کوئی پوچھ تاچھ نہیں البتہ مبینہ طور پر گلشن ٹاؤن کا بدعنوان ترین عملہ اس غیرقانونی تعمیرات کے عوض اپنا مال پانی اچھے انداز میں وصول کر لیتا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو علاقہ مکین نے بتایا کہ پلاٹ نمبر R-65 بلوچ گوٹھ میں تیسرے فلور کی غیرقانونی تعمیرات کا کام جاری ہے- علاقہ مکین آفاق کی شکایت کے باوجود ایس بی سی اے کے کانوں میں کوئی جوں نہیں رینگی ہے- بلکہ اسے کہا جا رہا ہے کہ چونکہ یہ ان پلانڈ ایریا ہے اس لئے ایس بی سی اے یہاں کارروائی کرنے کا مجاز نہیں، لیکن مال اٹھانے کے لئے یہ بلڈر کے سر پر سوار ہو جاتے ہیں اس وقت یہ ایریا ان پلانڈ نہیں ہوتا- علاقہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام علی رضا معلوم ہوا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کے جانب سے ان کے نمبرپر کال کر کے موقف معلوم کرنے کی کوشش اس وقت رائیگاں گئی جب موصوف نے کال ہی نہیں اٹھائی، حالانکہ سرکاری ملازم ہونے کی حیثیت سے ان کا ہر ایک شکایتی سمیت میڈیا کے فون کا جواب دینا ذمہ داری بنتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں