پشاور دھماکا، سندھ پولیس کوالرٹ رہنےکاحکم

پشاور(ایچ آر این ڈبلیو) پشاور دھماکا، سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، پشاور کی دیر کالونی میں آج صبح ہونے والے بم دھماکے کےحوالے سے میڈیا رپورٹس پرآئی جی سندھ مشتاق مہر نے سندھ بھر میں پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو مزید سخت کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے، آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے، واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد و مدرسے میں آج صبح دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ112زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں