اسلام آباد:24گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سےمزید14 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ایچ آر این ڈبلیو) ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کروناوائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید14 افراد جاں بحق ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 825 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہوگئی ہے، ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کروناوائرس سےمزید چودہ افراد کےانتقال کے بعد پاکستان میں کروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 6ہزار 759ہوگئی ہے، جب کہ 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، این سی او سی کاکہناہےکہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے11ہزار627 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 374 کرونا مریض صحت یاب ہوئےجس کےبعد ملک میں کروناسےصحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہوگئی، کرونا کی تشخیص کیلئےملک میں24 گھنٹوں کےدوران 29 ہزار477 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 43 لاکھ 47 ہزار 155 کرونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں