گستاخی رسول پرجامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی پریس کانفرنس

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) فرانسیسی صدرکی جانب سےگستاخی رسول پر جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی علماء اہلسنت کے ہمراہ پریس کانفرنس، جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہریس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی، توہین رسالت پرحکومت کوعملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ہماری پارلیمنٹ اور سیاستدانوں نےصرف مزمتی قرادادءں اور بیانات جاری کئے، فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، سپر اسٹوروں اور مارکیٹوں کے سامنے مزہبی جماعتیں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور اس پر پابندی کا احتجاج کریں، حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت جنگی جرم ہے، فرانسیسی سفیرمرک بیرٹی کوملک بدرکیا جائے، پاکستان میں دینی مقدسات کی توہین کے مقدمات فیڈرل شرعی کورٹ میں ٹرائیل کرائے جائیں، جمعتہ المبارک کومیلاد النبیؐ کے تمام جلوس تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے نکالے جائیں گے، جمعتہ المبارک کے خطبات ناموس رسالت پر دیئے جائیں گے، توہین رسالت پرکسی سربراہ مملکت کی حوصلہ افزائی پہلا واقعہ ہے، حکومتوں کا کام مذمتی قراردادیں پاس کرنا نہیں ، عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں، حکومت توہین رساکت کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے، پاکستان میں دینی مقدّسات کی توہین کے مقدّمات براہِ راست فیڈرل شریعت کورٹ میں ٹرائل کیے جائیں، جمعۃ المبارک کو میلاد النبی ؐ کے تمام جلوس ’’تحفظِ ناموسِ رسالت‘‘ کے عنوان سے نکالے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں