گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316نئے کیسز، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے مزید9150نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 316نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں اب تک کورونا کے 1616946ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 144765کیسز ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید615مریض صحتیاب ہوگئے،اب تک137656 کورونا کےمریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کورونا کے باعث مزید7مریض انتقال کرگئے، صوبہ بھر میں کوروناکےباعث انتقال کرنےوالوں کی تعداد 2611 ہوگئی ہے، اس وقت 4498 مریض زیر علاج ہیں، 4214مریض گھروں اور4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 280مریض زیرعلاج ہیں، کورونامتاثرہ 165مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 28مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، صوبہ بھرکے316کوروناکیسزمیں231نئے کیسزکاتعلق کراچی سےہے، ضلع وسطی76، ضلع جنوبی57، ضلع شرقی43اور کیسز ہیں، ضلع کورنگی اورضلع غربی20-20اورضلع ملیر 15کیسز ہیں، حیدرآباد13، جامشورو5، سجاول4 کیسز ہیں، جیکب آباد، لاڑکانہ اورسکھر3-3 کیسز ہیں، گھوٹکی، قمبراورمیرپورخاص2-2 کیسز ہیں، بدین ، دادو، کشمور، خیرپور، مٹیاری1-1 کیسز ہیں، نوشہروفیروز، شکارپور، ٹھٹہ اور عمرکوٹ1-1 کیسزہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں