ڈی ایم سی کورنگی کوڈیزل پیٹرول فراہم کرنےوالے ٹھیکیدارنےخودکشی کرلی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈی ایم سی کورنگی کوڈیزل پیٹرول فراہم کرنےوالےٹھیکیدار نےخودکشی کرلی، متوفی کی شناخت طارق خواجہ کےنام سےکی گئی، متوفی نور پیٹرولیم کمپنی کا فرنٹ مین تھا، ممکنہ طورپرنیب کےخوف سےآفس میں خود کوگولی مارکرخودکشی کی، متوفی خواجہ طارق کے بزنس پارٹنر شفقت محمود کا نیب میں کیس چل رہا ہے، نیب نے کیس کے سلسلے میں متوفی خواجہ طارق کو اسلام آباد طلب کیا تھا، متوفی نےاسلام آبادجانے کےلئےٹکٹ بھی بک کرالیا تھااورائیر پورٹ جانے کےلئے نکلا تھا، طارق خواجہ واپس دفتر آیااوراپنے اہلخانہ کو فون کرکے کہا کہ یہ آخری فون ہے اسکے بعد بات نہیں ہوگی، پولیس کا کہنا تھا کہ اہلخانہ سے بات کرنے کے بعد اپنے آفس میں متوفی نے خود کو گولی ماری، متوفی کی رہائش گلشن اقبال میں ہے ، وقوعہ سے تیس بورپسٹل قبضے میں لےلیاہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں