نیب کی ٹیم کاقومی ادارہ برائےامراض قلب پرچھاپہ

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) نیب کی ٹیم کا قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) پر چھاپہ، ڈاکٹروںاور انتظامیہ نےکام چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی میں کام بند کردیا گیاہے، این آئی سی وی ڈی میں کرپشن سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں، غیرقانونی بھرتیوں اور تنخواہوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری، 10 سال میں ادویات اور مشینری کی خرید و فروخت سے متعلق چھان بین، ایچ آردفترکےمتعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کی گئی، آج چھاپہ مارکر ریکارڈ قبضےمیں لیاگیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں