ایس او پی کی خلاف ورزی، سخی حسن پر سرینہ موبائل مارکیٹ سیل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس او پی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے سرینا موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ مکمل بند کر دی گئی- سرینا مال کے دکانداروں نے اس ضمن میں‌ شدید احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو ان کے کاروبار کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے- سرینا مال کے ایک دکاندار ضمیر احمد نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ حال ہی میں پیپپلز پارٹی کی طرف سے مزار قائد پر جلسہ کیا ایس او پیزکے ساتھ تھا اور محرم میں ہونے والے جلوسوں میں کیا مکمل ایس او پیز پر عمل کیا گیا اس کا جواب پیپلز پارٹی کو دینا ہو گا- انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی یہ کارروائی محض بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی کوشش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں