آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں ملوث نوسرباز گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں مزید کارروائیاں جاری ہیں- ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں‌ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے- ملزم آن لائن ڈیل کرکے کسی بھی شوروم میں بلوا کر گاڑی دکھا دیا کرتا ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ
گروہ کے کارندوں نے او ایل ایکس پر باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا ہے، خواتین کال سینٹر کی ایجنٹ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا جا سکے، یہ گروہ سب سے پہلے 2016 میں گرفتار ہوا، اعظم بٹ کو دو سال کی سزا ہوئی، اور تین ملین جرمانہ ہوا، سزا مکمل کرنے کے بعد یہ گرو دربارہ سرگرم ہوا- 2018 میں جیل سے آنے کے بعد اس ہی گروہ نے دوبار اس ہی طرح کی وارداتیں کیں، 2019 میں رینجرز اور ایف آئی اے دس ملزمان کو پکڑا ، ملزمان چھ ماہ بعد ضمانت پر باہر آگئے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں ایک کروڑ کی کمپلین آئی، تحقیقات کی کو پتا چلا یہ وہ ہی گروہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق یہ گروہ وکیلوں کی فیس بھی فراڈ کے پیسوں سے بھیجا کیا کرتا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں