کورنگی میں غیرقانونی شادی ہال کی مسماری پر احتجاج، بلڈنگ انسپکٹر کاشف پرتعمیرات کا الزام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی میں شادی ہال کی مسماری کے خلاف آج شادی ہال مالکان سراپا احتجاج بن گئے، جس کے باعث کورنگی روڈ پر شدید کشیدگی پیدا گئی اور ٹریفک جام رہا، اس موقع پر شادی ہال مالکان اور ملازمین نے مظاہرہ کیا- مظاہرین نے کورنگی کی مرکزی شاہراہ کے سامنے دھرنا دے دیا- شادی ہال کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہمارے شادی ہال قانونی ارراضی پر قائم ہیں ، ہمارے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہم ملازمین کے ساتھ بھوک ہڑتال پر جاسکتے ہیں، مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دے دیا، سڑک پر دھرنے کے باعث شدید ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-
ادھر ایچ آراین ڈبلیو کی تحقیق کے مطابق کورنگی میں تمام کے تمام شادی ہال رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے ہیں اور ان کی تعمیر کا سہرا کورنگی میں برسوں سے تعینات سدا بہار انسپکٹر کاشف کے سر جاتا ہے- واضح رہے کی ڈی سی کورنگی کو جب سپریم کورٹ کی طرف سے غیرقانونی استعمال اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ اور ہدایت موصول ہوئیں اور انہوں‌نے بڑے پیمانے پر کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کے محرکات جاننے کی کوشش کی تو ان کے سامنے ایک ہی نام ابھر کر سامنے آیا اور وہ تھا کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کا بادشاہ کاشف بلڈنگ انسپکٹر، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی ایس بی سی اے اور ڈائریکٹر کورنگی ٹاؤن آصف رضوی کو باقاعدہ اس معلومات سے آگاہ کیا، آصف رضوی چونکہ حال ہی میں‌کورنگی ٹاؤن میں‌تعینات ہوئے ہیں اس لئے انہوں نے ماضی میں‌ہونے والے کاموں سے اظہار لاتعلقی کیا اور آئندہ کے لئے ڈی سی کورنگی کو سپریم کورٹ کے فیصلوں‌پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ادھر شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں‌نے شادی ہال کی تعمیرات میں‌ کئی ملین رشوت دی جس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا تھا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی، شادی ہال مالکان کا جواز بھی بالکل غیرضروری تھا کہ انہوں نے اس مسماری کے معاملہ پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی بھی ماتحت عدلیہ اس مسماری کے خلاف حکم امتناع جاری نہیں کر سکتی- بلڈنگ انسپکٹر کاشف حال ہی میں اپنی اربوں‌روپے کی کرپشن کا بھانڈہ پھوٹنے کا سر ملنے پر خاموشی سے اپنا تبادلہ کراکے نکل چکا ہے لیکن تحقیقاتی اداروں نے کورنگی میں اس کی تعیناتی کے دوران ہونے والی کھربوں روپے کی غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں