کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی محتسب اعلی کے پاس کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ سابقہ میڈیا کنسلٹنٹ مہرین عزیز خان نے سی ای او کے الیکٹرک پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مونس علوی نے کئی بار اکیلے چاۓ پر لے جانے کی کوشش کی، میری جسمانی ساخت کے بارے میں تبصرے کیئے، خواتین کا مذاق اڑایا ،عورت مارچ کے موقع پر کہا “میرا کھمبا میری مرضی”، انہوں نے اپنی درخواست میں مزید لکھا کہ مونس علوی مجھے فحش ٹک ٹاک ویڈیوز کے حوالے دیا کرتا تھا، ہفتہ کو میٹنگ کیلئے باہر لے جاتے تھے، مجھ سے کہتا کہ چیف ڈسٹریبیوشن افسر عامر ضیا اور دیگر سے دور رہا کرو اچھے لوگ نہیں ہیں،، ۔ وکیل درخواست گذار کے مطابق مونس علوی دوران ملازمت مہرین خان کو جنسی و ذہنی طور پر حراساں کرتے رہے، وہ غصے کے بہت تیز ہیںنیپرا کی میٹنگ میں ایک خاتون نے مونس علوی پر عورتوں سے بدتمیزی کا الزام لگایا، کے الیکٹرک کے سی ای او نے مہرین خان کو کمپنی میں بلا کر جاب دی اور کہا کہ کمپنی کا شہریوں کی نظر میں خراب امیج ہے اسے ٹھیک کرنے کے لئے آپ کی مدد چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں