مزارقائد تقدس پامالی کیس: چالان عدالت میں پیش، مریم صفدر مفرور قرار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مزار قائد پر نعرے بازی اور تقدس پامالی کیس میں پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا ،تاہم سرکاری وکلا نے پولیس چالان پر اعتراض عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد پر نعرے بازی اور تقدس کی پامالی کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا۔

پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی مقدمہ سے کئی باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

سرکاری وکلا نے پولیس چالان پر اعتراض کردیا، جس پر افسر نے کہا چالان میں مزار کےبورڈ سربراہ غلام اکبر کا نام بطور گواہ شامل نہیں ، چالان پر اعتراضات دور کرنے کیلئے 3 روز کی مہلت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں