سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ کے خلاف کیس لگ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں میوہ شاہ قبرستان میں مزار کی ملکیت اور قبضے کا تنازعہ کا معاملہ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ کے خلاف گدی نشین آستانہ پیر عاطف کی درخواست کی سماعت کی گئی، عدالت نے سندھ حکومت ، محکمہ پولیس اور پراسیکوشن کو نوٹس جاری کردیئے ، عدالت نے فریقین سے 25 کو جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل حسیب جمالی نے عدالت کو بتایا کہ یہ 4 ہزار مربع گز زمین ہے جو درگاہ کے نام کی گئی ہے ، فیض شاہ نے مختلف تھانوں کی 32 پولیس موبائل کے ہمراہ گھیراو کیا گیا، درخواست گزار کو چھ گھنٹے حراست میں رکھا گیا، حراساں کیا گیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیض شاہ کی والدہ کی قبرستان میں تدفین زبردستی کی گئی، ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا، فریقین کے درمیان 1994 سے دیوانی مقدمہ بھی چل رہا ہے، سجادہ نشین آستانہ کو حراست میں رکھنے اور مزار پر حملہ کرنے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں