خاتون کو آستانے پر بلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ڈھونگی عامل گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچ کالونی پولیس کی دادا بھائی ٹاون میں کارروائی ملزم گرفتار ، ملزم مبینہ طور پر خاتون سے ذیادتی میں ملوث ہے ،ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے، ملزم نے خاتون کو جعلی عامل بن کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، خاتون کے شوہر نے چند روز قبل جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق عامل نے خاتون کو آستانے پر بلا کر ذیادتی کی کوشش کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں