کراچی: بلوچ کالونی پل کےقریب اتفاقی گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ زخمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) فیروز اباد کے علاقے بلوچ کالونی پل کےقریب  گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا- زخمی کی شناخت یاسر ولد عباس کے نام سے ہوئی.ذرائع کے مطابق گولی چلنے کا واقعہ ایگزیکٹیو سیکورٹی ایجینسی کے دفتر میں پیش آیا. یاسر  کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا اور پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا. فائرنگ کا واقعہ رائفل کی صفائی کے دوران اتفاقی گولی چلنے کے باعث پیش آیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں