گدھوں کی کھالوں کا معاملہ، کسٹم عدالت نے چینی سمیت تمام ملزمان کامزید ریمانڈ دے دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گدھوں کی کھالیں برآمد ہونے کا معاملہ پر آج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں سات ملزمان پیش کئے گئے- کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے – عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 9 مئی تک کی توسیع کردی ، ملزمان میں ایک چائینز باشندہ بھی شامل ہے ، دیگر ملزمان میں فیصل،احتشام احمد،دانیال،جمن،فیصل ذشان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے کھالوں کی 592 بوریاں برآمد ہوئی تھیں، بوریوں میں 4 ہزار 736 کھالیں برآمد ہوئی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں