سپاہ محمد کا شدت پسند گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ٹی ڈی کی تیموریہ کے علاقے میں کاروائی کالعدم سپاہ محمد کا شدت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد-ملزم عماد عرف ٹی ٹو نے دوران تفتیش فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا-ملزم نے 2012 میں عباس ٹاون دھماکے کے بعدفرحت عباس زیدی کی ٹیم میں شامل ہوا-ملزم نے گلشن اسکاوٹ کالونی میں مدرسے کے 4 طالب علموں کو فائرنگ کرکے قتل کیا-ملزم نے پیپلز چورنگی کے قریب مزۃبی جماعت کے رکن صلاح الدیں کو قتل کیا-ملزم نے رضویہ کے علاقے میں مخالف جماعت کے رکن کی دکان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا-ملزم نے پیپلز چورنگی کے قریببھی فائرنگ میں پیش امام کو قتل کیا-ملزم قتل، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں