مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار،ایس پی ماڈل ٹاؤن

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن جاری ہے-نشترکالونی پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چورگینگ سمیت04ملزمان گرفتار ہوگئے-واضح رہے کہ انتھونی اور عبدالروف کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمدکرلیا-جبکہ دوسری جانب نوید نامی منشیات فروش گرفتار،چرس برآمدکرلی،دریں اثنا شراب فروش اصغر گرفتار ،شراب برآمد کرلی-یاد رہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے-ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور انکی ٹیم کو شاباش دی-سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں