سی ٹی ڈی کراچی نے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد پکڑ لیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈاپڑٹمنٹ نے تیموریہ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردگرفتار کر لیا۔۔پولیس کے مطابق ملزم مذہبی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔سی ٹی ڈی پولیس نے تیموریہ میں خفیہ اطلاع پرکارروائی۔۔دوران تفتیس مزلم نے مذہبی رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔۔ملزم نےدو ہزار بارہ میں مذہبی جماعت کے کارکنان پرفائرنگ کااعتراف کیا۔۔فائرنگ میں ایک کارکن ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔۔واقعہ کامقدمہ مبینہ ٹاون تھانےمیں درج کرلیاگیا تھا۔۔ملزم نے دو ہزار بارہ میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکےمذہبی جماعتوں کےکارکن کوفائرنگ کرکےقتل کیا۔۔گرفتار ملزم کے قبضے سے تیس بور پستول برآمد کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں