ملیرپولیس،مختلف علاقوں میں کارروائیاں،چارملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیرپولیس کی نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں۔پولیس نے ملیر سٹی کے علاقے سے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان افغان نیشنل ہیں اور پولیس کومطلع کئےبناء مکان کرائے پر لے کر رہ رہے تھے۔گرفتار ملزمان کو ٹیمپریری ریزیڈنٹ آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کی سرگرمیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ دار اپنے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع کرانے کا پابند ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ، حسن اللہ، صفات اللہ اور صادق اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں